ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / 2019 انتخابات کی تیاریاں شروع!2014میں شکست کھائی ہوئی سیٹوں پر بی جے پی کی خصوصی توجہ ؛ اڑیسہ اوربنگال پربھی نظر

2019 انتخابات کی تیاریاں شروع!2014میں شکست کھائی ہوئی سیٹوں پر بی جے پی کی خصوصی توجہ ؛ اڑیسہ اوربنگال پربھی نظر

Tue, 04 Apr 2017 21:02:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی انتخابات میں بڑی جیت کے بعد بی جے پی نے 2019 کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پربی جے پی اپنے تمام بڑے وزراء اور عہدیداروں کو 6 اپریل سے لے کر 14 اپریل تک ان سیٹوں پر محنت کرنے کے لئے بھیج رہی ہے جہاں 2014 میں بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، ایسا کرکے بی جے پی ایک بڑا پیغام دینے کی کوشش میں ہے۔بی جے پی لیڈران کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ 8 دن چلنے والی مہم میں پارٹی کے سینئر لیڈرز اور وزراء حصہ لیں گے۔امت شاہ خود حیدرآباد جا رہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کولکاتہ (شمال) جائیں گے جو کہ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ارون جیٹلی بنگلور اور نتن گڈکری نظام آباد میں رہیں گے۔اس موقع پر بی جے پی مرکز میں اپنی کامیابیوں کوعوام تک پہنچانے کی کوشش کرے گی۔ بی جے پی کے لیڈر اججولا منصوبہ، اسکل انڈیا، جی ایس ٹی وغیرہ کے بارے میں لوگوں کو معلومات دیں گے۔

زیادہ تر مرکزی وزیر ان لوک سبھا علاقوں میں جائیں گے جنہیں پارٹی ہائی کمان نے منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو بھی ایک ایک نشست کا دورہ کرنے کو کہا گیا ہے، اس کڑی کا مقصد 2019 میں بہت بہتر کارکردگی کرنا ہے۔پارٹی ہائی کمان نے ایسی سیٹوں پر توجہ مرکوز کی ہے جہاں جیت کی امید زیادہ ہے، پارٹی 20 سال بعد اڑیسہ میں دو دن کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کرنے جا رہی ہے، یہاں پارٹی کی امیدیں اس لئے بھی زیادہ ہیں کیونکہ حالیہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے بہترین نتائج حاصل کیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ پی ایم نریندر مودی نے خود ایک طویل فہرست تیار کی ہے جس میں ممبران پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

نریندر مودی گزشتہ 15 دنوں میں ہر ریاست کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے مختلف میٹنگ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے ممبران پارلیمنٹ کو سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کو کہا ہے۔تشہیر کی تاریخ بھی بہت سوچ سمجھ کر تیار کی گئی ہے۔ دراصل 6 اپریل کو پارٹی کا یوم تاسیس ہے جبکہ 14 اپریل کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ ہے۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی میں رہیں گی جو کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا لوک سبھا علاقہ ہے۔


Share: